۳۳۷۷ : حَدَّثَنَا عَلِیٌّ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ قَالَ : ثَنَا سَعِیْدٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ عَنْ أَبِیْ عِیَاضٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ بَعَثَہُ إِلٰی أُمِّ سَلْمَۃَ وَعَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : فَلَقِیْتُ غُلَامَہَا نَافِعًا یَعْنِیْ أُمَّ سَلْمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَ : فَأَرْسَلْتُہٗ إِلَیْہَا فَرَجَعَ إِلَیَّ فَأَخْبَرَنِیْ أَنَّہَا قَالَتْ : (إِنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَیْرِ احْتِلَامٍ ثُمَّ یُصْبِحُ صَائِمًا) ثُمَّ أَتَیْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فَأَرْسَلَ إِلَیْہَا غُلَامَہَا ذَکْوَانَ أَبَا عَمْرٍو فَأَخْبَرَتْہُ (أَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَیْرِ احْتِلَامٍ ثُمَّ یُصْبِحُ صَائِمًا) فَأَتَیْتُ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ فَأَخْبَرَتْہٗ بِقَوْلِہِمَا فَقَالَ : (أَقْسَمْتُ عَلَیْکَ لَتَأْتِیَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ فَلَتُخْبِرَنَّہُ بِقَوْلِہِمَا فَأَتَیْتُہٗ فَأَخْبَرْتُہٗ) فَقَالَ : (ہُنَّ أَعْلَمُ)
٣٣٧٧: ابو عیاض نے عبدالرحمن بن حارث بن ہشام سے نقل کیا کہ مروان بن حکم نے مجھے امّ سلمہ اور عائشہ (رض) کی خدمت میں بھیجا۔ چنانچہ میں ان کے غلام نافع کو ملا یعنی امّ سلمہ (رض) کے غلام نافع کو۔ اور میں نے اس کو ان کی خدمت میں بھیجا وہ میرے پاس لوٹ کر آیا اور مجھے بتلایا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بلا احتلام جنابت کی حالت میں صبح کرتے پھر صبح روزہ بھی رکھ لیتے پھر یعنی میں عائشہ (رض) کی خدمت میں آیا اور ان کے ہاں ان کے غلام ذکوان ابو عمرو کو بھیجا تو انھوں نے بتلایا کہ نبی اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بلا احتلام جنابت کی حالت میں صبح کرتے پھر صبح کو روزہ بھی رکھتے چنانچہ میں مروان کے پاس آیا اور اس کو اس کی اطلاع دی تو اس نے کہا میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم ضرور ابوہریرہ (رض) کی خدمت میں جاؤ اور ان کو عائشہ اور امّ سلمہ (رض) کے قول کی اطلاع دو چنانچہ میں ان کی خدمت میں پہنچا اور ان کو اس کی اطلاع دی تو انھوں نے سن کر فرمایا وہ مجھ سے زیادہ آپ کی ذات گرامی کو جاننے والی ہیں۔
تخریج : مسلم فی الصیام نمبر ٧٧۔