hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 3784

.

الطحاوي

3784
Al Tahawi
۳۷۸۴ : حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ‘ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَبْدِ الْقَارِیْ، مِثْلَہٗ .فَھٰذَا عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ لَمْ یَرْکَعْ حِیْنَئِذٍ‘ لِأَنَّہٗ لَمْ یَکُنْ عِنْدَہُ وَقْتَ صَلَاۃٍ‘ وَأَخَّرَ ذٰلِکَ إِلٰی أَنْ دَخَلَ عَلَیْہِ وَقْتُ الصَّلَاۃِ فَصَلَّی‘ وَھٰذَا بِحَضْرَۃِ سَائِرِ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ‘ فَلَمْ یُنْکِرْہُ عَلَیْہِ مِنْہُمْ مُنْکِرٌ‘ وَلَوْ کَانَ ذٰلِکَ الْوَقْتُ عِنْدَہٗ‘ وَقْتَ صَلَاۃٍ لِلطَّوَافِ‘ لَصَلَّی‘ وَلَمَا أَخَّرَ ذٰلِکَ‘ لِأَنَّہٗ لَا یَنْبَغِی لِأَحَدٍ طَافَ بِالْبَیْتِ أَنْ لَا یُصَلِّیَ حِیْنَئِذٍ إِلَّا مِنْ عُذْرٍ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ مُعَاذِ ابْنِ عَفْرَائَ مِثْلُ ذٰلِکَ‘ وَقَدْ ذَکَرْتُ ذٰلِکَ فِیْمَا تَقَدَّمَ مِنْ ھٰذَا الْکِتَابِ .وَقَدْ رُوِیَ مِثْلُ ذٰلِکَ أَیْضًا عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا .
٣٧٨٤ : ابن شہاب نے حمید بن عبدالرحمن بن عبدالقاری سے اسی طرح روایت کی ہے۔ یہ حضرت عمر (رض) ہیں جنہوں نے اس وقت نماز ادا نہ کی کیونکہ وہ ان کے ہاں نماز کا وقت نہ تھا اور اس کو مؤخر کیا یہاں تک کہ ان کے ہاں نماز کا وقت ہوگیا اور یہ فعل حضرت عمر (رض) اصحابِ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک بڑی جماعت کی موجودگی میں انجام دیا اور ان میں سے کسی نے انکار نہ کیا ۔ اگر وہ ان کے ہاں رکعات طواف کا وقت ہوتا تو آپ اس وقت میں ادا فرماتے اور مؤخر نہ کرتے کیونکہ جو شخص طواف کرے تو اس کے بلا عذر نماز طواف کو مؤخر نہ کرنا چاہیے ۔ حضرت معاذ بن عفراء اور ابن عمر (رض) سے بھی اسی طرح منقول ہے اور اسی کتاب میں ہم یہ پہلے بیان کر آئے ہیں۔
حاصل روایات : یہ حضرت عمر (رض) ہیں جنہوں نے اس وقت رکعات طواف ادا نہیں کیں کیونکہ ان کے ہاں وہ نماز کا وقت نہ تھا اور اس کو مؤخر کیا یہاں تک کہ نماز کا وقت آیا تو انھوں نے نماز ادا کی اور یہ بہت سے صحابہ کرام کی موجودگی میں کیا لیکن کسی نے ان پر نکیر نہیں کی اگر وہ وقت طواف کی نماز کا ہوتا تو وہ ضرور نماز ادا کرلیتے اور مقام ذی طویٰ تک مؤخر نہ کرتے کیونکہ جو بیت اللہ کا طواف کرے اسے کسی عذر کے بغیر اس نماز کو مؤخر کرنا درست نہیں ہے اور اسی طرح کی روایت حضرت معاذ بن عفراء (رض) سے بھی منقول گزشتہ اوراق میں ذکر کرچکے۔ اسی طرح ابن عمر (رض) کی روایت ہم یہاں درج کرتے ہیں۔