۴۲۹۴: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِیْدِ الطَّیَالِسِیُّ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ الْیَہُوْدَ کَانُوْا لَا یَأْکُلُوْنَ ، وَلَا یَشْرَبُوْنَ ، وَلَا یَقْعُدُوْنَ مَعَ الْحُیَّضِ فِیْ بَیْتٍ .فَذُکِرَ ذٰلِکَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ وَیَسْأَلُوْنَک عَنِ الْمَحِیْضِ قُلْ ہُوَ أَذًی فَاعْتَزِلُوْا النِّسَائَ فِی الْمَحِیْضِ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اصْنَعُوْا کُلَّ شَیْئٍ ، مَا خَلَا الْجِمَاعَ .فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ ، أَنَّہُمْ کَانُوْا قَدْ أُبِیْحُوْا مِنَ الْحَائِضِ کُلَّ شَیْئٍ مِنْہَا ، غَیْرَ جِمَاعِہَا خَاصَّۃً ، وَذٰلِکَ عَلَی جِمَاعِ الْفَرَجِ دُوْنَ مَا سِوَاہُ .وَقَدْ رُوِیَ ہٰذَا الْقَوْلُ بِعَیْنِہٖ، عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا .
٤٢٩٤: ثابت نے انس (رض) سے نقل کیا کہ یہود حائضہ عورتوں کے نہ تو گھروں میں بیٹھتے نہ ان کے ساتھ کھاتے پیتے تھے اس بات کا تذکرہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ہوا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری : یسئلونک عن المحیض قل ہوا ذی فاعتزلوا النساء فی المحیض (البقرہ : ٢٢٢) تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جماع کے علاوہ اس کے ساتھ سب معاملات کرسکتے ہو۔ اس روایت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے حائضہ کے ساتھ میاں بیوی والی سب باتیں جماع کے علاوہ درست ہیں اور جماع سے مراد حقیقی جماع ہے اور حضرت عائشہ (رض) سے بعینہٖ یہ قول مروی ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی النکاح باب ٤٦‘ ابن ماجہ فی الطہارۃ باب ١٢٥۔