۴۳۰۲: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا وَہْبٌ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَتِ الْیَہُوْدُ اِذَا أَتَی الرَّجُلُ أَہْلَہُ بَارِکَۃً ، جَائَ الْوَلَدُ أَحْوَلَ فَذُکِرَ ذٰلِکَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَہٗ۔قَالُوْا : فَاِنَّمَا کَانَ مِنْ قَوْلِ الْیَہُوْدِ ، مَا ذَکَرْنَا ، فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ ذٰلِکَ ، دَفْعًا لِقَوْلِہِمْ ، وَاِبَاحَۃً لِلْوَطْئِ فِی الْفَرْجِ مِنْ الدُّبُرِ وَمِن الْقُبُلِ جَمِیْعًا .وَقَدْ رَوَی آخَرُوْنَ ہٰذَا الْحَدِیْثَ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَلٰی مَا ذَکَرْنَا وَزَادَ فِیْہِ اِذَا کَانَ ذٰلِکَ فِی الْفَرْجِ .
٤٣٠٢: محمد بن منکدر نے جابر (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ یہود کہنے لگے جب کوئی آدمی اپنی بیوی کو اونٹ کی طرح بٹھا کر جماع کرے تو اولاد بھینگی پیدا ہوتی ہے اس بات کا تذکرہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے کیا گیا پھر انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔ اس روایت کے پیش نظر دوسرے علماء نے کہا کہ یہ آیت یہود کے اس قول کی تردید میں اتری ہے اور اس آیت سے عورت کے ساتھ شرمگاہ میں وطی اگلی یا پچھلی جانب دونوں سے درست ہے۔ دوسروں نے کہا یہ روایت ابن منکدر نے دیگر سے بھی نقل کی ہے اور اس میں یہ اضافہ بھی موجود ہے ” اذا کان ذلک فی الفرج “ جبکہ یہ شرمگاہ میں وطی کی جائے۔ روایات یہ ہیں۔
طریق استدلال : اس روایت کے پیش نظر فریق ثانی کے علماء نے کہا کہ یہ آیت یہود کے اس قول کی تردید میں اتری ہے اور اس آیت سے عورت کے ساتھ شرمگاہ میں وطی اگلی یا پچھلی جانب دونوں سے درست ہے۔
یہ روایت ابن منکدر نے دیگر روات سے بھی نقل کی ہے اور اس میں یہ اضافہ بھی موجود ہے ” اذا کان ذلک فی الفرج “ جبکہ یہ شرمگاہ میں وطی کی جائے۔ روایات ملاحظہ ہوں :