۴۳۴۷: فَاِذَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ قَدْ حَدَّثَنَا قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُکَیْرٍ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَنْہَیْ عَنْ الِاغْتِیَالِ ، ثُمَّ قَالَ : لَوْ ضَرَّ أَحَدًا ، لَضَرَّ فَارِسَ وَالرُّوْمَ فَثَبَتَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ الْاِبَاحَۃُ بَعْدَ النَّہْیِ ، فَہٰذَا أَوْلَی مِنْ غَیْرِہٖ، وَجَائَ نَہْیُ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ذٰلِکَ أَنَّہٗ کَانَ مِنْ جِہَۃِ خَوْفِہِ الضَّرَرَ مِنْ أَجْلِہٖ ، ثُمَّ أَبَاحَہُ لَمَّا تَحَقَّقَ عِنْدَہٗ أَنَّہٗ لَا یَضُرُّ .وَدَلَّ ذٰلِکَ أَنَّہٗ لَمْ یَکُنْ مَنَعَ مِنْہُ فِیْ وَقْتِ مَا مَنَعَ مِنْہٗ، مِنْ طَرِیْقِ الْوَحْیِ ، وَلَا مِنْ طَرِیْقِ مَا یَحِلُّ وَیَحْرُمُ ، وَلٰـکِنَّہٗ عَلَی طَرِیْقِ مَا وَقَعَ فِیْ قَلْبِہٖ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْہُ شَیْء ٌ ، فَأَمَرَ بِہٖ عَلَی الشَّفَقَۃِ مِنْہٗ، عَلٰی أُمَّتِہِ لَا غَیْرَ ذٰلِکَ کَمَا قَدْ أَمَرَ فِیْ تَرْکِ تَأْبِیْرِ النَّخْلِ .
٤٣٤٧: عطاء نے ابن عباس (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت نقل کی ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت حمل میں جماع سے منع فرماتے پھر آپ نے فرمایا اگر اس سے کسی کو نقصان پہنچتا تو فارس و روم کو پہنچتا۔ اس روایت سے ممانعت کے بعد اباحت ثابت ہوئی یہ دوسری روایت سے اولیٰ ہے آپ کا اس سے روکنا اندیشہ نقصان کے پیش نظر تھا جب آپ کے ہاں عدم نقصان ثابت ہوگیا تو اس کو مباح قرار دیا اور اس سے یہ دلالت میسر آگئی کہ آپ کا روکنا شفقۃً تھا۔ وحی الٰہی سے نہ تھا اور نہ یہ روکنا تحلیل و تحریم کے قبیل سے تھا بلکہ قلب اطہر میں شفقت امت کے پیش نظر بات آئی اور اس سے روک دیا اس کی نظیر تابیر نخل کی ممانعت والا واقعہ ہے۔
حاصل روایت : اس روایت سے ممانعت کے بعد اباحت ثابت ہوئی یہ دوسری روایت سے اولیٰ ہے آپ کا اس سے روکنا اندیشہ نقصان کے پیش نظر تھا جب آپ کے ہاں عدم نقصان ثابت ہوگیا تو اس کو مباح قرار دیا۔
ایک اور مسئلہ کا ثبوت :
اس سے یہ دلالت میسر آگئی کہ آپ کا روکنا شفقۃً تھا۔ وحی الٰہی سے نہ تھا اور نہ یہ روکنا تحلیل و تحریم کے قبیل سے تھا بلکہ قلب اطہر میں شفقت امت کے پیش نظر بات آئی اور اس سے روک دیا اس کی نظیر تابیر نخل کی ممانعت والا واقعہ ہے۔