۴۴۲۹: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا وَہْبٌ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدٌ عَنْ أَبِیْ بَکْرِ بْنِ أَبِی الْجَہْمِ ، قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُوْ سَلْمَۃَ عَلَی فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ ، فَحَدَّثَتْ أَنَّ زَوْجَہَا طَلَّقَہَا طَلَاقًا بَائِنًا وَأَمَرَ أَبَا حَفْصِ بْنَ عَمْرٍو أَنْ یُرْسِلَ اِلَیْہَا بِنَفَقَتِہَا خَمْسَۃَ أَوْسَاقٍ ، فَأَتَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : اِنَّ زَوْجِی طَلَّقَنِیْ، وَلَمْ یَجْعَلْ لِی السُّکْنَی وَلَا النَّفَقَۃَ ، فَقَالَ : صَدَقَ فَاعْتَدِّی فِیْ بَیْتِ ابْنِ أُمِّ مَکْتُوْمٍ ثُمَّ قَالَ اِنَّ ابْنَ أُمِّ مَکْتُوْمٍ رَجُلٌ یُغْشَیْ فؑاعْتَدِّی فِیْ بَیْتِ أُمِّ فُلَانٍ .
٤٤٢٩: ابوبکر بن جہم کہتے ہیں کہ میں اور ابو سلمہ ساتھ مل کر فاطمہ بنت قیس کے ہاں گئے انھوں نے بیان کیا کہ ان کے خاوند نے ان کو طلاق بائنہ دے دی اور ابو حفص نے حکم دیا کہ اس کی طرف اس کا نفقہ پانچ وسق بھیج دیا جائے فاطمہ خود جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئیں اور کہنے لگیں میرے خاوند نے مجھے طلاق دے دی اور میرے لیے سکنیٰ اور نفقہ بھی مقرر نہیں کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس نے درست کیا ہے پس تم ابن ام مکتوم (رض) کے گھر میں عدت گزارو۔ پھر فرمایا۔ ابن ام مکتوم (رض) کے ہاں لوگوں کی آمدورفت ہے تم ام فلاں کے ہاں عدت گزارو۔