۴۵۲۱: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ زَیْدِ بْنُ أَبِی الْقَمَرِ ، قَالَ : ثَنَا یَعْقُوْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، عَنْ أَبِیْہِ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا مَعَ أَبِیْ عَلَی الْبَابِ ، اِذْ مَرَّ بِنَا ابْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أُنَیْسٍ فَقَالَ أَبِی : مَا سَمِعْتَ مِنْ أَبِیْکَ یَذْکُرُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ ؟ فَقَالَ : سَمِعْتُ أَبِیْ یَقُوْلُ : أَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ :یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنِّیْ رَجُلٌ یُنَازِعُنِی الْبَادِیَۃُ ، فَمُرْنِیْ بِلَیْلَۃٍ آتِ فِیْہَا الْمَدِیْنَۃَ ، فَقَالَ ائْتِ فِیْ لَیْلَۃِ ثَلَاثٍ وَعِشْرِیْنَ
٤٥٢١: یعقوب بن عبدالرحمن نے اپنے والد سے نقل کیا کہ میں اپنے والد کے ساتھ دروازہ پر بیٹھا تھا جبکہ ہمارے پاس سے عبداللہ بن انیس (رض) کا بیٹا گزرا تو میرے والد نے اس کو بلا کر مخاطب کرتے ہوئے پوچھا تم نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لیلۃ القدر کے متعلق کیا سنا ہے ؟ تو اس نے بتلایا میں نے اپنے والد کو کہتے سنا وہ کہتے تھے کہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں ایسا آدمی ہوں کہ جنگل مجھے بھاتا ہے آپ مجھے حکم فرمائیں کہ میں کون سی رات مدینہ میں آ کر گزاروں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تیئیسویں رات کو آ گزارو۔