۴۵۴۷: حَدَّثَنَا أَبُوْ أُمَیَّۃَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ نُعَیْمٍ ، عَنْ اِسْرَائِیْلَ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ حُجَیْرٍ التَّغْلِبِیِّ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ الْتَمِسُوْا لَیْلَۃَ الْقَدْرِ ، فِیْ لَیْلَۃِ تِسْعٍ وَعَشَرَۃٍ مِنْ رَمَضَانَ ، صَبِیْحَتُہَا صَبِیْحَۃُ بَدْرٍ ، وَاِلَّا فَفِیْ لَیْلَۃِ اِحْدَی وَعِشْرِیْنَ ، أَوْ فِیْ ثَلَاثٍ وَعِشْرِیْنَ .فَأَمَّا مَا ذَکَرْنَا عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّہَا فِیْ لَیْلَۃِ تِسْعَ عَشْرَۃَ فَقَدْ نَفَاہُ مَا حَکَاہُ أَبُو ذَرٍّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہَا فِی الْعَشْرَیْنِ مِنِ الشَّہْرِ الْأَوَّلِ وَالْآخِرِ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَیْضًا فِیْ ذٰلِکَ۔
٤٥٤٧: اسود نے عبداللہ (رض) سے روایت کی ہے کہ وہ فرماتے تھے لیلۃ القدر کو انیس رمضان کی رات میں تلاش کرو کہ یہ بدر کی صبح تھی ورنہ اکیس رمضان یا تئیس رمضان میں تلاش کرو۔ باقی اس روایت میں عبداللہ سے انیس رمضان کی جو بات مروی ہے اس کی نفی تو ابو ذر (رض) والی روایت کر رہی ہے جس کو انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا ہے کہ وہ بیس دنوں یعنی اوّل عشرہ اور آخری عشرہ میں ہے اور خود عبداللہ (رض) سے بھی اس سلسلہ میں تصدیقی روایت موجود ہے۔ ملاحظہ ہو۔
تبصرہ طحاوی (رح) : اس روایت میں عبداللہ سے انیس رمضان کی جو بات مروی ہے اس کی نفی تو ابو ذر (رض) والی روایت کر رہی ہے جس کو انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا ہے کہ وہ بیس دونوں یعنی اوّل عشرہ اور آخری عشرہ میں ہے اور خود عبداللہ (رض) سے بھی اس سلسلہ میں تصدیقی روایت موجود ہے۔ ملاحظہ ہو۔