hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4546

.

الطحاوي

4546
Al Tahawi
۴۵۴۶: حَدَّثَنَا أَبُوْ أُمَیَّۃَ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ، قَالَ : ثَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِی النَّجُوْدِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِأُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ ، اِنَّ عَبْدَ اللّٰہِ کَانَ یَقُوْلُ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ مَنْ قَامَ الْحَوْلَ أَدْرَکَہَا فَقَالَ : رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلٰی أَبِیْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، أَمَا وَالَّذِیْ یُحْلَفُ بِہٖ ، لَقَدْ عَلِمَ أَنَّہَا لَفِیْ رَمَضَانَ ، وَأَنَّہَا لَیْلَۃُ سَبْعٍ وَعِشْرِیْنَ قَالَ : فَلَمَّا رَأَیْتُہٗ یَحْلِفُ لَا یَسْتَثْنِیْ قُلْتُ :مَا عَلَّمَک بِذٰلِکَ ؟ قَالَ : بِالْآیَۃِ الَّتِیْ أَخْبَرَنَا بِہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَحَسَبْنَا وَعَدَدْنَا ، فَاِذَا ہِیَ لَیْلَۃُ سَبْعٍ وَعِشْرِیْنَ ، یَعْنِیْ أَنَّ الشَّمْسَ لَیْسَ لَہَا شُعَاعٌ قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَہٰذَا أُبَیٌّ بْنُ کَعْبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، یُخْبِرُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہَا لَیْلَۃُ سَبْعٍ وَعِشْرِیْنَ ، وَیَنْفِیْ قَوْلَ عَبْدِ اللّٰہِ مَنْ یَقُمُ الْحَوْلَ یُصِبْہَا .غَیْرَ أَنَّہٗ قَدْ رُوِیَ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ أَنَّہَا فِیْ رَمَضَانَ ، عَلٰی مَا قَدْ حَلَفَ عَلَیْہِ أُبَیٌّ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ قَدْ عَلَّمَہُ وَلٰـکِنَّہٗ فِیْ خِلَافِ لَیْلَۃِ سَبْعٍ وَعِشْرِیْنَ
٤٥٤٦: زربن حبیش کہتے ہیں میں نے ابی بن کعب (رض) سے کہا کہ عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ جس نے تمام سال قیام کیا اس نے لیلۃ القدر کو پا لیا۔ تو ابی فرمانے لگے۔ اللہ تعالیٰ ابو عبدالرحمن پر رحم کرے۔ خبردار ! اچھی طرح سن لو۔ مجھے اس اللہ کی قسم ہے جس کے نام کی قسم اٹھائی جاتی ہے۔ وہ یقیناً جانتے ہیں کہ یہ رمضان المبارک میں ہے اور یہ ستائیسویں رات ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ یہ حضرت ابی بن کعب (رض) ہیں جو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اطلاع دے رہے ہیں کہ وہ ستائیسویں کی رات ہے اور عبداللہ بن مسعود (رض) کے قول کی نفی کر رہے ہیں کہ پورے سال میں قیام کرنے والا لیلۃ القدر کو پانے والا ہے۔ البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ عبداللہ (رض) سے یہ مروی ہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک میں ہے جیسا کہ ابی (رض) کہہ رہے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ رمضان المبارک کی رات ہے۔ لیکن ان کے ہاں ستائیس کے علاوہ ہے۔ جیسا کہ یہ روایت شاہد ہے۔ زر کہتے ہیں جب میں نے ان کو دیکھا کہ وہ ان شاء اللہ کہنے کے بغیر قسم اٹھا رہے ہیں تو میں نے کہا آپ کو اس کا کیسے علم ہوا ؟ اس نشانی کے ذریعہ جس کی اطلاع ہمیں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دی پس ہم نے گنا اور شمار کیا تو وہ ستائیسویں رات تھی کہ جب سورج نکلتے وقت بلاشعاع تھا۔
تبصرہ طحاوی (رح) : یہ ابی بن کعب (رض) جو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اطلاع دے رہے ہیں کہ وہ ستائیسویں کی رات ہے اور عبداللہ بن مسعود (رض) کے قول کی نفی کر رہے ہیں کہ پورے سال میں قیام کرنے والا لیلۃ القدر کو پانے والا ہے۔ البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ عبداللہ (رض) سے یہ مروی ہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک میں ہے جیسا کہ ابی (رض) کہہ رہے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ رمضان المبارک کی رات ہے۔ لیکن ان کے ہاں ستائیس کے علاوہ ہے۔ جیسا کہ یہ روایت شاہد ہے۔