۴۵۶۴: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَاصِمٍ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا جَائَ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : مَا لِیْ عَہْدٌ بِأَہْلِیْ مُنْذُ عَفَرْنَا النَّخْلَ ، فَوَجَدْتُ مَعَ امْرَأَتِیْ رَجُلًا .وَزَوْجُہَا نِضْوٌ حَمْشٌ ، سَبِطُ الشَّعْرِ ، وَالَّذِیْ رُمِیَتْ بِہٖ اِلَی السَّوَادِ جَعْدٌ قَطَطٌ شَدِیْدُ الْجُعُوْدَۃِ أَوْ حَسَنُہُ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اللّٰہُمَّ بَیِّنْ ثُمَّ لَاعَنَ بَیْنَہُمَا ، فَجَائَ تْ بِہٖ یُشْبِہُ الَّذِیْ رُمِیَتْ بِہٖ
٤٥٦٤: قاسم بن محمد نے ابن عباس (رض) سے کہ ایک آدمی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا میں نے اپنے گھر والوں سے اس وقت سے ملاپ نہیں کیا جب سے ہم نے کھجوروں کی تابیر و پیوند کاری کی ہے۔ پس میں نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک آدمی کو مشغول پایا ہے۔ اس عورت کا خاوند کمزور ‘ پتلی پنڈلیوں والا اور سیدھے بالوں والا شخص تھا اور وہ شخص جس کے ساتھ اس کو الزام دیا گیا تھا وہ سیاہ رنگ گھنگھریالے بالوں والا تھا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بارگاہ ایزدی میں عرض کیا یا اللہ ! واضح حکم نازل فرما پھر ان دونوں کے درمیان لعان کیا۔ پھر اس کے ہاں اس شخص کے مشابہہ بچہ پیدا ہوا جس کے ساتھ اسے الزام دیا گیا تھا۔
لغات : نضو۔ کمزور۔ حمش۔ باریک پنڈلیوں والا۔ سبط الشعر۔ سیدھے بال۔