۴۷۲۹: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الرَّقَاشِیِّ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خُذُوْا عَنِّیْ فَقَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لَہُنَّ سَبِیْلًا الْبِکْرُ بِالْبِکْرِ وَالثَّیِّبُ بِالثَّیِّبِ الْبِکْرُ تُجْلَدُ وَتُنْفٰی ، وَالثَّیِّبُ تُجْلَدُ وَتُرْجَمُ
٤٧٢٩: حطان بن عبداللہ الرقاشی نے عبادہ بن صامت (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھ سے یہ اچھی طرح حاصل کرلو۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے راستہ مقرر کردیا ہے۔ کنوارہ کنواری سے زنا کرے اور شادی شدہ شادی شدہ سے زنا کرے تو کنوارے لڑکے اور لڑکی کو کوڑے لگائے جائیں گے اور جلا وطن کیا جائے گا اور شادی شدہ جوڑے کو کوڑے لگائے جائیں گے اور سنگسار کیا جائے گا۔