۴۷۴۵: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوْسٰی ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الرَّقَاشِیِّ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ خُذُوْا عَنِّیْ فَقَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لَہُنَّ سَبِیْلًا الْبِکْرُ بِالْبِکْرِ یُجْلَدُ وَیُنْفٰی وَالثَّیِّبُ بِالثَّیِّبِ یُجْلَدُ وَیُرْجَمُ .
٤٧٤٥: حطان بن عبداللہ رقاشی نے عبادہ بن صامت (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھ سے حاصل کرلو۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے راہ نکال دی اور وہ کنوارے جوڑے کو کوڑے مارے جائیں گے اور جلاوطن بھی کیا جائے گا اور شادی شدہ جوڑے کو رجم کیا جائے گا اور کوڑے بھی مارے جائیں گے۔
تخریج : روایت ٤٧٣١ کی تخریج ملاحظہ ہو۔