hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4751

.

الطحاوي

4751
Al Tahawi
۴۷۵۱: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَیْدٍ قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ قَالَ : ثَنَا مُوْسَی بْنُ أَعْیَنَ عَنْ مُسْلِمٍ الْأَعْوَرِ عَنْ حَبَّۃَ الْعَوْفِیِّ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِیْ طَالِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : أَتَتْہُ شُرَاحَۃُ فَأَقَرَّتْ عِنْدَہٗ أَنَّہَا زَنَتْ فَقَالَ لَہَا عَلِیٌّ فَلَعَلَّک غَصَبْتِ نَفْسَکِ قَالَتْ : أَتَیْتُ طَائِعَۃً غَیْرَ مُکْرَہَۃٍ قَالَ : فَأَخَّرَہَا حَتّٰی وَلَدَتْ وَفَطَمَتْ وَلَدَہَا ، ثُمَّ جَلَدَہَا الْحَدَّ بِاِقْرَارِہَا ثُمَّ دَفَنَہَا فِی الرَّحْبَۃِ أَی الْفَضَائِ الْوَاسِعِ اِلٰی مَنْکِبِہَا ثُمَّ رَمَاہَا ہُوَ أَوَّلَ النَّاسِ ثُمَّ قَالَ ارْمُوْا ثُمَّ قَالَ جَلَدْتُہَا بِکِتَابِ اللّٰہِ تَعَالٰی وَرَجَمْتُہَا بِسُنَّۃِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .
٤٧٥١: حبہ عوفی نے علی بن ابی طالب (رض) سے روایت کی ہے کہ شراحہ نامی عورت آپ کی خدمت میں آئی اور اس نے آپ کے سامنے اقرار کیا کہ اس نے زنا کیا ہے۔ تو اس کو علی (رض) نے فرمایا۔ شاید تو غصہ سے آئی ہو۔ وہ کہنے لگی میں خود اپنی مرضی سے آئی ہوں۔ مجھے کسی نے مجبور نہیں کیا۔ پس آپ نے اس کی سزا کو موخر فرمایا یہاں تک کہ اس نے بچہ جنا اور اس کا دودھ چھڑایا پھر اس کے اقرار پر اس کو کوڑے لگائے پھر وسیع جگہ میں کندھوں تک گڑھا کھود کر دبا دیا پھر لوگوں میں سب سے پہلے آپ نے اس کو پتھر مارا پھر فرمایا اس کو سنگسار کرو۔ پھر فرمایا میں نے اس کو کتاب اللہ کے حکم سے کوڑے لگائے اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشاد سے رجم کیا ہے۔
تخریج : مسند احمد ١؍١٤١‘ ١٤٣‘ ١٥٣۔