۴۷۶۳: حَدَّثَنَا قَالَ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوْسَی قَالَ : ثَنَا اِسْرَائِیْلُ ، عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَتٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَاعِزُ بْنُ مَالِکٍ فَاعْتَرَفَ مَرَّتَیْنِ فَقَالَ اذْہَبُوْا بِہٖ ثُمَّ رُدُّوْھُ فَاعْتَرَفَ مَرَّتَیْنِ حَتّٰی اعْتَرَفَ أَرْبَعًا .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذْہَبُوْا بِہٖ فَارْجُمُوْھُ .فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ أَنَّہٗ أَقَرَّ مَرَّتَیْنِ ، ثُمَّ ذَہَبُوْا بِہٖ ثُمَّ رَدُّوْھُ فَأَقَرَّ مَرَّتَیْنِ .فَیَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ جَابِرُ بْنُ سَمُرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ حَضَرَ الْمَرَّتَیْنِ الْآخِرَتَیْنِ وَلَمْ یَحْضُرْ مَا کَانَ مِنْہُ قَبْلَ ذٰلِکَ ، وَحَضَرَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَلْاِقْرَارَ کُلَّہٗ وَکَذٰلِکَ مَنْ وَافَقَہٗ عَلٰی أَنَّہٗ کَانَ أَرْبَعًا .
٤٧٦٣: سعید بن جبیر نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ماعز بن مالک کو لایا گیا۔ تو انھوں نے دو مرتبہ اعتراف زنا کیا۔ آپ نے فرمایا اس کو لے جاؤ پھر اس کو لوٹاؤ۔ پس اس نے دو مرتبہ اعتراف کیا یہاں تک کہ اعتراف چار مرتبہ ہوچکا۔ اس روایت میں یہ اعتراف موجود ہے کہ دو مرتبہ اقرار کیا پھر ان کو واپس لے گئے پھر ان کو لوٹایا تو اس نے دو مرتبہ اعتراف کیا پس یہ عین ممکن ہے کہ جابر بن سمرہ (رض) پچھلی دو مرتبہ کے وقت موجود تھے اور اس سے پہلے دو مرتبہ میں ہو موجود نہ تھے اور ابن عباس (رض) ہر دو اقرار میں موجود تھے اور ابن عباس (رض) تمام اقراروں کے وقت موجود تھے۔ اسی طرح وہ حضرات جنہوں نے ان کی موافقت کرتے ہوئے چار اقرار بتلائے (وہ تمام اقراروں میں موجود تھے) ۔
تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کو لے جا کر سنگسار کر دو ۔