۴۷۷۰: مَا حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْبَکْرِ بْنُ أَبِیْ شَیْبَۃَ قَالَ : ثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیْرٍ عَنْ أَبِیْ بِشْرٍ عَنْ حَبِیْبِ بْنِ سَالِمٍ أَنَّ رَجُلًا وَقَعَ بِجَارِیَۃِ امْرَأَتِہِ فَأَتَتِ امْرَأَتُہُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِیْرٍ فَأَخْبَرَتْہُ .فَقَالَ : أَمَا اِنَّ عِنْدِی فِیْ ذٰلِکَ خَبَرًا ثَابِتًا أَخَذْتہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .اِنْ کُنْتُ أَذِنْتُ لَہُ جَلَدْتُہُ مِائَۃً ، وَاِنْ کُنْتُ لَمْ تَأْذَنِیْ لَہٗ رَجَمْتُہُ .
٤٧٧٠: ابو بشیر نے حبیب بن سالم سے روایت کی ہے کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کی لونڈی سے زنا کیا تو اس کی بیوی حضرت نعمان بن بشیر (رض) کی خدمت میں آئی اور ان کو اطلاع دی تو انھوں نے فرمایا۔ سنو ! میرے پاس اس کے متعلق روایت موجود ہے جو میں نے خود جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حاصل کی ہے۔ اگر تم نے اس کو اجازت دی تھی تو میں اس کو سو کوڑے ماروں گا اور اگر تم نے اسے اجازت نہیں دی تھی تو میں اس کو سنگسار کروں گا۔