۴۷۶۹: مَا حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : أَخْبَرَنَا وَہْبٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ مَنْصُوْرٍ عَنْ عَمِّہِ ابْنِ حَیَّانَ ، أَنَّ رَجُلًا أَتٰی عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مَسْعُوْدٍ فَقَالَ : اِنِّیْ زَنَیْتُ فَقَالَ : کَیْفَ صَنَعْتُ؟ قَالَ : وَقَعْتُ عَلٰیْ جَارِیَۃِ امْرَأَتِی .فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مَسْعُوْدٍ : اللّٰہُ أَکْبَرُ اِنْ کُنْتُ اسْتَکْرَہْتُہَا ، فَأَعْتِقْہَا وَاِنْ کَانَتْ طَاوَعَتْکَ، فَأَعْتِقْ وَعَلَیْکَ مِثْلُہَا .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ فَقَالُوْا : بَلْ نَرَیْ عَلَیْہِ الرَّجْمَ اِنْ کَانَ مُحْصَنًا وَالْجَلْدَ اِنْ کَانَ غَیْرَ مُحْصَنٍ .وَکَانَ مَا ذَہَبُوْا اِلَیْہِ فِیْ ذٰلِکَ مِنَ الْآثَارِ الْمَرْوِیَّۃِ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
٤٧٦٩: منصور نے اپنے چچا ابن حیان سے روایت کی ہے کہ ایک آدمی حضرت ابن مسعود (رض) کے پاس آیا اور کہنے لگا میں نے زنا کیا ہے تو انھوں نے پوچھا تو نے کیسے کیا ہے ؟ اس نے کہا میں نے اپنی بیوی کی لونڈی سے زنا کیا۔ حضرت عبداللہ (رض) نے اللہ اکبر بلند آواز سے کہا ! اور فرمایا اگر تو نے اس کو مجبور کیا تو اس کو آزاد کر دو اور اگر اس نے اپنی مرضی سے کروایا ہے تو اس کو آزاد کر دو تم پر اس کی مثل ہے یعنی لونڈی اپنی بیوی کو دینی پڑے گی۔ دوسروں نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا اگر وہ شادی شدہ ہے تو اس پر رجم آئے گا اور اگر غیر شادی شدہ ہو تو کوڑے لگیں گے اور انھوں نے مندرجہ ذیل آثار سے استدلال کیا ہے۔