۴۷۹۰: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْہَدٍ قَالَ : ثَنَا یَحْیٰی قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ أَبِیْ عَرُوْبَۃَ عَنِ الدَّانَاجِ عَنْ حُضَیْنِ بْنِ الْمُنْذِرِ الرَّقَاشِیِّ ، أَبِیْ سَاسَانَ عَنْ عَلِیْ قَالَ : جَلَدَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْخَمْرِ أَرْبَعِیْنَ ، وَأَبُوْبَکْرٍ أَرْبَعِیْنَ وَکَمَّلَہَا عُمَرُ ثَمَانِیْنَ ، وَکُلٌّ سُنَّۃٌ .
٤٧٩٠: حصین بن منذر رقاشی ابو ساسان نے حضرت علی (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شراب نوشی پر چالیس کوڑے لگائے اور ابوبکر (رض) نے چالیس کوڑے لگائے اور عمر (رض) نے ان کو اسی مار کر مکمل کردیا اور یہ سب سنت ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی الحدود باب ٢‘ ٤‘ ٥‘ مسلم فی الحدود ٣٥؍٣٦‘ ٣٨‘ ابو داؤد فی الحدود باب ٣٦‘ ٣٦‘ ابن ماجہ فی الحدود باب ١٦‘ دارمی فی الحدود باب ٩‘ مسند احمد ١؍٨٢‘ ١٤٠‘ ١٤٤۔