۴۷۹۴: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ نُعَیْمٍ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِیْ مَرْوَانَ عَنْ أَبِیْہَ قَالَ : أُتِیَ عَلِیٌّ بِالنَّجَاشِیِّ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِیْ رَمَضَانَ فَضَرَبَہُ ثَمَانِیْنَ ثُمَّ أَمَرَ بِہٖ اِلَی السِّجْنِ ثُمَّ أَخْرَجَہُ مِنَ الْغَدِ فَضَرَبَہُ عِشْرِیْنَ ثُمَّ قَالَ اِنَّمَا جَلَدْتُک ہٰذِہِ الْعِشْرِیْنَ ، لِاِفْطَارِک فِیْ رَمَضَانَ ، وَجُرْأَتِک عَلَی اللّٰہِ .
٤٧٩٤: عطاء بن ابی مروان نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ حضرت علی (رض) کے پاس ایک نجاشی آدمی لایا گیا جس نے رمضان المبارک کے مہینہ میں شراب پی تھی۔ آپ نے اس کو اسی کوڑے لگائے پھر اس کو قید خانے میں ڈالنے کا حکم فرمایا دوسرے دن اس کو نکالا تو بیس کوڑے اور لگائے پھر فرمایا میں نے تمہیں بیس کوڑے اس لیے لگائے کہ تم نے رمضان المبارک میں روزہ توڑا اور اللہ تعالیٰ پر جرأت کی ہے۔