۴۸۱۶: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ قَالَ : ثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ رَبِیْعَۃَ عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیْدَ ، أَنَّ عُمَرَ صَلّٰی عَلٰی جِنَازَۃٍ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَخَذَ بِیَدِ ابْنٍ لَہُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ أَیُّہَا النَّاسُ ، اِنِّیْ وَجَدْتُ مِنْ ہٰذَا رِیْحَ الشَّرَابِ وَاِنِّیْ سَائِلٌ عَنْہُ فَاِنْ کَانَ سَکِرَ جَلَدْنَاہُ. قَالَ السَّائِبُ : فَرَأَیْتُ عُمَرَ جَلَدَ ابْنَہُ بَعْدَ ذٰلِکَ الْحَدَّ ثَمَانِیْنَ .
٤٨١٦: سائب بن یزید سے روایت ہے کہ عمر (رض) نے نماز جنازہ پڑھائی جب نماز سے لوٹے تو ایک بیٹے کا ہاتھ پکڑا اور لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا مجھے اس سے شراب کی بو آتی ہے اور میں اس کے متعلق تم سے پوچھتا ہوں۔ اگر اس نے نشہ کیا ہے تو ہم اس کو کوڑے لگائیں گے۔ حضرت سائب کہتے ہیں کہ پھر میں نے حضرت عمر (رض) کو دیکھا کہ آپ نے اس کو اسّی کوڑے حد لگائی۔