hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4848

.

الطحاوي

4848
Al Tahawi
۴۸۴۸: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ الْحَمِیْدِ الْحِمَّانِیُّ ، قَالَ : ثَنَا شَرِیْکٌ ، عَنْ مَنْصُوْرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَیْمَنَ بْنِ أُمِّ أَیْمَنَ ، عَنْ أُمِّ أَیْمَنَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا یُقْطَعُ یَدُ السَّارِقِ اِلَّا فِیْ جَحْفَۃٍ وَقُوِّمَتْ یَوْمَئِذٍ - عَلَی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ - دِیْنَارًا ، أَوْ عَشَرَۃَ دَرَاہِمَ .فَلَمَّا اُخْتُلِفَ فِیْ قِیْمَۃِ الْمِجَنِّ ، الَّذِیْ قَطَعَ فِیْہِ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، اُحْتِیْطَ فِیْ ذٰلِکَ ، فَلَمْ یُقْطَعْ اِلَّا فِیْمَا قَدْ أُجْمِعَ أَنَّ فِیْہِ وَفَائً بِقِیْمَۃِ الْمِجَنِّ الَّتِیْ جَعَلَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِقْدَارًا لَا یُقْطَعُ فِیْمَا ہُوَ أَقَلُّ مِنْہَا ، وَہِیَ عَشَرَۃُ دَرَاہِمَ .وَقَدْ ذَہَبَ آخَرُوْنَ اِلٰی أَنَّہٗ لَا یُقْطَعُ اِلَّا فِیْ رُبْعِ دِیْنَارٍ فَصَاعِدًا .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِمَا
٤٨٤٨: عطاء نے ایمن بن ام ایمن سے انھوں نے ام ایمن (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ چور کا ہاتھ چمڑے کی ڈھال کے بدلے کاٹا جائے اس کی قیمت جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں ایک دینار یا دس درہم لگائی گئی۔ اب جب کہ اس ڈھال کی قیمت میں اختلاف ہوا جس کے بدلے میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ کاٹا تو احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ جس پر سب کا اتفاق ہے اور جس کو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کم قطع کی مقدار بتلایا اسی کو اختیار کریں گے اور وہ مقدار دس درہم ہے۔ اگر کوئی یہ اعتراض کرے کہ ربع دینار یا اس سے زائد میں ہاتھ کاٹا جاسکتا ہے۔ انھوں نے اس دلیل سے استدلال کیا ہے۔