hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4942

.

الطحاوي

4942
Al Tahawi
۴۹۴۱: حَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ نُعَیْمٍ قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ عُبَیْدٍ الطَّائِیُّ عَنْ بُشَیْرٌ بْنِ یَسَارٍ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ یُقَالُ لَہُ سَہْلُ بْنُ أَبِیْ حَثْمَۃَ أَخْبَرَہٗ أَنَّ نَفَرًا مِنْ قَوْمِہِ انْطَلَقُوْا اِلَی خَیْبَرَ فَتَفَرَّقُوْا فِیْہَا فَوَجَدُوْا أَحَدَہُمْ قَتِیْلًا .فَقَالُوْا لِلَّذِیْنَ وَجَدُوْھُ عِنْدَہُمْ : قَتَلْتُمْ صَاحِبَنَا قَالُوْا : وَاللّٰہِ مَا قَتَلْنَا وَلَا عَلِمْنَا قَاتِلًا .فَانْطَلَقُوْا اِلَی نَبِیِّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالُوْا : یَا نَبِیَّ اللّٰہِ، انْطَلَقْنَا اِلَی خَیْبَرَ فَوَجَدْنَا أَحَدَنَا قَتِیْلًا .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْکُبْرَ الْکُبْرَ فَقَالَ لَہُمْ تَأْتُوْنَ بِالْبَیِّنَۃِ عَلَی مَنْ قَتَلَ ؟ قَالُوْا : مَا لَنَا بَیِّنَۃٌ .قَالَ أَفَیَحْلِفُوْنَ لَکُمْ ؟ قَالُوْا : لَا نَرْضَی بِأَیْمَانِ الْیَہُوْدِ .فَکَرِہَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَبْطُلَ دَمَہٗ فَوَدَاہُ بِمِائَۃٍ مِنْ اِبِلِ الصَّدَقَۃِ .
٤٩٤١: حضرت بشیر بن یسار سے روایت ہے کہ ایک انصاری آدمی جس کو سہل بن حثمہ کہا جاتا تھا۔ انھوں نے خبر دی کہ میری قوم کا ایک گروہ خیبر کی طرف گیا اور وہاں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔ پھر انھوں نے اپنے میں سے ایک آدمی کو وہیں مقتول پایا۔ تو جن لوگوں کے ہاں اسے پایا تھا۔ انھیں کہنے لگے کہ تم نے ہمارے آدمی کو قتل کیا ہے انھوں نے کہا۔ اللہ کی قسم ! ہم نے اس کو قتل نہیں کیا اور نہ ہم قاتل کو جانتے ہیں یہ حضرات جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے اور عرض کیا۔ یا نبی اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم خیبر کی طرف گئے تو ہم نے اپنے ایک ساتھی کو وہاں مقتول پایا۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم میں سے بڑا ‘ بڑا یعنی بڑا بات کرے۔ پھر آپ نے ان سے فرمایا قاتل کے خلاف گواہ لاؤ۔ انھوں نے عرض کیا ہمارے پاس گواہ نہیں۔ آپ نے فرمایا۔ اگر وہ تمہارے سامنے قسمیں اٹھائیں تو (قبول کرلو گے) انھوں نے عرض کیا ہم یہودیوں کی قسموں پر اعتبار نہیں کرتے۔ تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے خون کا باطل ہونا ناپسند فرمایا اور صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک سو اونٹ سے دیت ادا فرمائی۔