hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5031

.

الطحاوي

5031
Al Tahawi
۵۰۳۰ : بِمَا حَدَّثَنَا أَبُوْ بِشْرٍ الرَّقِّیُّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ مُعَاوِیَۃَ الضَّرِیْرُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : عُرِضْتُ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ أُحُدٍ ، وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَہُ سَنَۃً ، فَلَمْ یُجِزْنِیْ فِی الْمُقَاتَلَۃِ ، وَعُرِضْتُ عَلَیْہِ یَوْمَ الْخَنْدَقِ ، وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَۃَ سَنَۃً ، فَأَجَازَنِیْ فِی الْمُقَاتَلَۃِ .قَالَ نَافِعٌ : فَحَدَّثْت عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیْزِ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ ، فَقَالَ : ہَذَا أَشْبَہُ لِلْحَدِّ بَیْنَ الذَّرَارِیّ ، وَالْمُقَاتَلَۃِ ، فَأَمَرَ أُمَرَائَ الْأَجْنَادِ أَنْ یُفْرَضَ لِمَنْ کَانَ فِیْ أَقَلَّ مِنْ خَمْسَ عَشْرَۃَ سَنَۃً فِی الذُّرِّیَّۃِ ، وَمَنْ کَانَ فِیْ خَمْسَ عَشْرَۃَ سَنَۃً ، فِی الْمُقَاتَلَۃِ
٥٠٣٠: نافع نے ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں احد کے دن پیش کیا گیا اس وقت میری عمر چودہ سال تھی آپ نے مجھے لڑائی کی اجازت مرحمت نہ فرمائی خندق کے موقعہ پر میں پیش کیا گیا اس وقت میری عمر پندرہ سال ہوچکی تھی تو آپ نے لڑائی کی اجازت مرحمت فرمائی۔ نافع کا بیان ہے کہ میں نے عمر بن عبدالعزیز کے سامنے یہ روایت بیان کی۔ تو انھوں نے فرمایا یہ بچوں اور لڑائی کے قابل لڑکوں کے مابین حد بندی کے لیے مناسب ہے پھر انھوں نے لشکروں کے امراء کو حکم فرمایا جس کی عمر پندرہ سال سے کم ہو اس کو بچوں میں شمار کیا جائے اور پندرہ سال والے لڑکے کو لڑنے والوں میں شامل کیا جائے۔
تخریج : ترمذی فی الجہاد باب ٣٢‘ ابن ماجہ فی الحدود باب ٤۔