hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5030

.

الطحاوي

5030
Al Tahawi
۵۰۲۹ : حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ حَرْمَلَۃُ بْنُ عِمْرَانَ التُّجِیْبِیُّ ، أَنَّ تَمِیْمَ بْنَ فَرْعٍ الْفِہْرِیُّ حَدَّثَہٗ أَنَّہٗ کَانَ فِی الْجَیْشِ الَّتِیْ فَتَحُوا الْاِسْکَنْدَرِیَّۃ فِی الْمَرَّۃِ الْأَخِیْرَۃِ ، فَلَمْ یَقْسِمْ لِیْ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ مِنَ الْفَیْئِ شَیْئًا ، وَقَالَ غُلَامٌ لَمْ یَحْتَلِمْ حَتّٰی کَادَ یَکُوْنُ بَیْنَ قَوْمِیْ وَبَیْنَ نَاسٍ مِنْ قُرَیْشٍ فِیْ ذٰلِکَ ثَائِرَۃٌ .فَقَالَ الْقَوْمُ : فِیْکُمْ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَلُوْھُمْ ، فَسَأَلُوْا أَبَا نَضْرَۃَ الْغِفَارِیَّ ، وَعُقْبَۃَ بْنَ عَامِرٍ الْجُہَنِیُّ ، صَاحِبِیْ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَا : اُنْظُرُوْا فَاِنْ کَانَ قَدْ أَنْبَتَ الشَّعْرُ ، فَاقْسِمُوْا لَہٗ قَالَ : فَنَظَرَ اِلَیَّ بَعْضُ الْقَوْمِ ، فَاِذَا أَنَا قَدْ أَنْبَتُّ ، فَقَسَمَ لِیْ. قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَقَالُوْا : قَدْ یَکُوْنُ الْبُلُوْغُ بِہٰذَیْنِ الْمَعْنَیَیْنِ ، وَبِمَعْنًی ثَالِثٍ ، وَہُوَ أَنْ یَمُرَّ عَلَی الصَّبِیِّ خَمْسَ عَشْرَۃَ سَنَۃً ، فَلَا یَحْتَلِمُ وَلَا یَنْبُتُ ، فَہُوَ أَیْضًا بِذٰلِکَ فِیْ حُکْمِ الْبَالِغِیْنَ .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ
٥٠٢٩: حرملہ بن عمران تجیبی نے بیان کیا کہ تمیم بن فرع فہری نے بیان کیا کہ میں اس لشکر میں تھا جنہوں نے آخری مرتبہ اسکندریہ کو فتح کیا عمرو بن عاص (رض) نے مجھے فئی میں سے کوئی حصہ نہ دیا اور یہ کہا یہ لڑکا نابالغ ہے۔ یہاں تک کہ قریب تھا کہ میرے خاندان اور بعض قریش کے لوگوں کے مابین فساد بھڑک اٹھتا ‘ لوگوں نے کہا تمہارے درمیان اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موجود ہیں۔ پس ان سے دریافت کرلو۔ چنانچہ انھوں نے حضرت ابو نضرہ غفاری اور عقبہ بن عامر جہنی (رض) سے دریافت کیا ان دونوں کو شرف صحابیت حاصل تھا تو دونوں نے یہ کہا دیکھو اگر اس کے زیر ناف بال آئے ہیں تو مال فئی میں سے اس کو حصہ دو ۔ بعض لوگوں نے میرا معائنہ کیا تو میرے زیر ناف بال پائے چنانچہ انھوں نے مجھے مال غنیمت سے حصہ دیا۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : دوسرے علماء کی جماعت کہتی ہے کہ ان دو کے علاوہ تیسری بلوغت کی علامت عمر کا پندرہ سال کو پہنچنا ہے اگرچہ نہ احتلام ہو اور نہ زیر ناف بال ہوں تب بھی بالغوں کے حکم میں ہوگا۔ انھوں نے مندرجہ ذیل آثار سے دلیل لی ہے۔