۵۰۵۴ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا یُوْسُفُ بْنُ عَدِی ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ ذَکْوَانَ عَنِ الْمُرَقِّعِ بْنِ صَیْفِیِّ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ الْکَاتِبِ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ بِامْرَأَۃٍ لَہَا خُلُقٌ ، وَقَدْ اجْتَمَعُوْا عَلَیْہَا فَلَمَّا جَائَ أَفْرَجُوْا فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا کَانَتْ ہٰذِہِ تُقَاتِلُ ثُمَّ اتَّبَعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَالِدًا أَنْ لَا تَقْتُلَ امْرَأَۃً ، وَلَا عَسِیْفًا ۔
٥٠٥٤: مرقع بن صیفی نے حنظلہ کاتب (رض) سے نقل کیا ہے کہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ آپ کا گزر ایک عورت کے پاس سے ہوا جس کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور لوگ اس کے پاس اکٹھے تھے جب آپ تشریف لائے تو صحابہ کرام نے اس کی طرف جانے کا راستہ آپ کے لیے کھول دیا۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ تو لڑائی نہ کرتی تھی پھر آپ نے خالد (رض) کو پیغام بھیجا کہ وہ کسی عورت اور غلام کو قتل نہ کریں۔
تخریج : ابو داؤد فی الجہاد باب ١١١۔