۵۱۰۰ : حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، وَعَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ : حَدَّثَنِیْ مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ الْعَلَائِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مَکْحُوْلٍ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ جَارِیَۃَ ، عَنْ حَبِیْبِ بْنِ مَسْلَمَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُنَفِّلُ فِی الْغَزْوِ الرُّبُعَ بَعْدَ الْخُمُسِ ، وَیُنَفِّلُ اِذَا قَفَلَ الثُّلُثَ بَعْدَ الْخُمُسِ قَالُوْا : فَدَلَّ مَا ذَکَرْنَا أَنَّ ذٰلِکَ الثُّلُثَ الَّذِیْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُنَفِّلُ فِی الرَّجْعَۃِ ، ہُوَ الثُّلُثُ بَعْدَ الْخُمُسِ .قِیْلَ لَہُمْ : قَدْ یَحْتَمِلُ ہٰذَا أَیْضًا مَا ذَکَرْنَا ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ أَیْضًا بِمَا
٥١٠٠: زیاد بن جاریہ نے حبیب بن مسلمہ (رض) سے روایت کی ہے کہ آپ غزوہ میں خمس کے بعد چوتھائی اور لوٹتے وقت خمس کے بعد ثلث لیتے تھے۔ ان روایات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خمس کے بعد ثلث ربع لیتے تھے۔ اس روایت میں اس بات کا بھی احتمال ہے جو ہم نے ذکر کی اور دلیل یہ روایت ہے جس کو عبادہ بن صامت (رض) نے روایت کیا ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی الجہاد باب ١٤٦۔
حاصل روایات : ان روایات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خمس کے بعد ثلث وربع لیتے تھے۔
فریق ثانی کی طرف سے جواب : اس روایت میں اس بات کا بھی احتمال ہے جو ہم نے ذکر کی اور دلیل یہ روایت ہے جس کو عبادہ بن صامت (رض) نے روایت کیا ہے۔