hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5123

.

الطحاوي

5123
Al Tahawi
۵۱۲۲ : بِمَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا یُوْسُفُ بْنُ عَدِیٍّ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ اِسْمَاعِیْلَ بْنِ أَبِیْ خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِیْ حَازِمٍ ، قَالَ : لَمَّا وَفَدَ جَرِیْرُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ، وَعَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ ، فِیْ أُنَاسٍ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اِلٰی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ عُمَرُ لِجَرِیْرِ یَا جَرِیْرُ ، وَاللّٰہِ لَوْلَا أَنِّیْ قَاسِمٌ مَسْئُوْلٌ ، لَکُنْتُمْ عَلٰی مَا قَسَمْتُ لَکُمْ وَلٰـکِنِّیْ أَرَی أَنْ أَرُدَّہُ عَلَی الْمُسْلِمِیْنَ ، فَرَدَّہُ . وَکَانَ رُبْعُ السَّوَادِ لِبُجَیْلَۃَ ، فَأَخَذَہُ مِنْہُمْ وَأَعْطَاہُمْ ثَمَانِیْنَ دِیْنَارًا .
٥١٢٢: قیس بن ابی حازم کہتے ہیں کہ جب حضرت جریر بن عبداللہ اور عمار بن یاسر (رض) مسلمانوں کی ایک جماعت کے ساتھ حضرت عمر (رض) کے پاس آئے تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا۔ اے جریر ! اگر میں ایسا تقسیم کرنے والا نہ ہوتا کہ جس سے سوال ہوگا۔ تو میں تمہیں اسی پر چھوڑ دیتا جو میں تم کو عطا کرتا ہوں۔ پس میرا تو خیال یہ ہے کہ ہم اس کو بھی مسلمانوں پر واپس کردیں انھوں نے وہ مال لوٹا دیا جریر کہتے ہیں کہ پھر مجھے اسی دینار کی اجازت مرحمت فرمائی۔ سواد کا چوتھائی حصہ بجیلہ والوں کا تھا آپ نے وہ وصول کر کے ان کو اسی دینار عنایت فرمائے۔