۵۱۵۱ : فَمَا حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا الْخَصِیْبُ بْنُ نَاصِحٍ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ أَنَّ عَلِیًّا قَالَ ہُوَ أَحَقُّ بِنِکَاحِہَا ، مَا کَانَتْ فِیْ دَارِ ہِجْرَتُہَا .وَقَدْ رُوِیَ عَنِ الزُّہْرِیِّ وَقَتَادَۃَ ، فِیْ رَدِّ رَسُوْلِ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ زَیْنَب ، عَلٰی أَبِی الْعَاصِ ، أَنَّ ذٰلِکَ مَنْسُوْخٌ ، وَاخْتَلَفَا فِیْمَا نَسَخَہٗ .
٥١٥١: قتادہ نے حضرت سعید بن المسیب سے روایت کی کہ حضرت علی (رض) نے فرمایا جب تک وہ عورت دارالحرب میں ہے اس وقت تک خاوند کو اس سے نکاح کا زیادہ حق ہے۔
زہری و قتادہ (رح) کا قول : زہری اور قتادہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت زینب (رض) کو حضرت ابوالعاص (رض) پر واپس کردیا یہ حکم اب منسوخ ہوچکا ہے۔ البتہ ناسخ کے متعلق دونوں کا قول مختلف ہے۔