۵۱۵۳ : وَحَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللّٰہِ، قَالَ : ثَنَا عَلِیٌّ ، قَالَ : ثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَامّ ، عَنْ سَعِیْدِ ، عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَدَّ عَلٰی أَبِی الْعَاصِ اِبْنَتَہٗ۔ قَالَ قَتَادَۃُ : کَانَ ہٰذَا قَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ سُوْرَۃُ بَرَائَ ۃٍ .
٥١٥٣: سعید نے قتادہ (رح) سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوالعاص (رض) کی طرف اپنی بیٹی کو واپس کردیا (یعنی سابقہ نکاح کو بحال رکھا) قتادہ (رح) کہتے ہیں یہ سورة برأۃ کے نزول سے پہلے کا واقعہ ہے۔ غزوہ بدر کے بعد کا واقعہ ہے کہ وہ تجارتی قافلے میں واپسی پر قیدی بنا لیے گئے۔
نوٹ : اس باب میں امام طحاوی (رح) نے حضرت ابن عباس (رض) کے قول کو ترجیح دی ہے اور اس سے دفاع کے لیے زور صرف کیا ہے۔ روایات کا ظاہر دوسرے قول کا زیادہ مؤید نظر آتا ہے۔ واللہ اعلم (مترجم)