۵۱۵۴ : حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّہْرَانِیُّ ، قَالَ : ثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ اِیَاسِ بْنِ سَلْمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِ ، عَنْ أَبِیْہَ قَالَ : نَفَلَنِیْ أَبُوْبَکْرٍ امْرَأَۃً مِنْ فَزَارَۃَ ، أَتَیْتُ بِہَا مِنَ الْغَارَۃِ ، فَقَدِمْتُ بِہَا الْمَدِیْنَۃَ ، فَاسْتَوْہَبَہَا مِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَفَادَی بِہَا أُنَاسًا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ .
٥١٥٤: ایاس بن سلمہ بن اکوع نے اپنے والد سلمہ بن اکوع (رض) سے نقل کیا کہ جناب حضرت ابوبکر (رض) نے بنو فزارہ کی ایک عورت مجھے بطور غنیمت عنایت فرمائی جس کو میں لڑائی کی لوٹ مار سے لایا تھا ‘ میں اسے مدینہ منورہ لایا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ مجھے ہبہ کر دو میں نے وہ آپ کو ہبہ کردی تو اس کو کئی مسلمان قیدیوں کے فدیہ میں دے کر ان کو چھڑا لیا۔
تخریج : مسند احمد ٤؍٤٧۔