hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5163

.

الطحاوي

5163
Al Tahawi
۵۱۶۲ : مَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّیْمِیُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ ، عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ تَمِیْمِ بْنِ طَرَفَۃَ الطَّائِیِّ أَنَّ رَجُلًا أَصَابَ لَہُ الْعَدُوُّ بَعِیْرًا ، فَاشْتَرَاہُ رَجُلٌ مِنْہُمْ ، فَجَائَ بِہٖ فَعَرَفَہُ صَاحِبُہٗ، فَخَاصَمَہُ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : اِنْ شِئْتُ أَعْطَیْتُہٗ ثَمَنَہُ الَّذِی اشْتَرَاہُ بِہٖ وَہُوَ لَکَ، وَاِلَّا فَہُوَ لَہٗ۔
٥١٦٢: سماک بن حرب نے تمیم بن طرفہ طائی سے روایت کی ہے کہ ایک آدمی کا اونٹ دشمنوں نے چھین لیا (انہوں نے فروخت کردیا) تو ایک دوسرا شخص اسے خرید لایا مالک نے اپنا اونٹ پہچان لیا۔ وہ اپنا مقدمہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں لایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تم پسند کرو تو اس شخص کو اس کی اتنی قیمت دے دو جس میں اس نے خریدا ہے تو یہ اونٹ تمہارا ہوگا ورنہ اسی کا ہوگا۔