۵۱۷۱ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : ثَنَا عُبَیْدُ اللّٰہِ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَیُّوْبَ ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ الْمُشْرِکِیْنَ أَصَابُوْا فَرَسًا لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ ، فَأَصَابَہُ الْمُسْلِمُوْنَ بَعْدُ ، فَأَخَذَہُ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ قَبْلَ أَنْ یَقْسِمَ الْقَاسِمُ .وَلَمْ یَذْکُرْ نَافِعٌ ہُنَا قَبْلَ أَنْ یَقْسِمَ الْقَاسِمُ اِلَّا أَنَّ الْحُکْمَ بَعْدَمَا یَقَعُ الْمُقَاسِمُ ، بِخِلَافِ ذٰلِکَ عِنْدَہٗ .
٥١٧١: نافع روایت کرتے ہیں کہ دشمن حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کا گھوڑا لے گئے پھر مسلمانوں نے اس پر قبضہ کرلیا تو حضرت عبداللہ (رض) نے تقسیم سے پہلے وہ لے لیا۔ حضرت نافع (رح) نے یہاں یہ ذکر نہیں کیا کہ انھوں نے تقسیم سے پہلے لیا مگر ابن عمر (رض) کے ہاں تقسیم کے بعد اس کا حکم اس کے خلاف ہے۔