hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5198

.

الطحاوي

5198
Al Tahawi
۵۱۹۷ : مَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ : لَنَا رِقَابُ الْأَرْضِ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَدَلَّ ذٰلِکَ أَنَّ رِقَابَ الْأَرْضِیْنَ - کُلَّہَا اِلٰی أَئِمَّۃِ الْمُسْلِمِیْنَ ، وَأَنَّہَا لَا تَخْرُجُ مِنْ أَیْدِیْہِمْ اِلَّا بِاِخْرَاجِہِمْ اِیَّاہَا اِلَی مَا رَأَوْا ، عَلٰی حُسْنِ النَّظَرِ مِنْہُمْ لِلْمُسْلِمِیْنَ ، فِیْ عِمَارَۃِ بِلَادِہِمْ ، وَصَلَاحِہَا ، فَہٰذَا قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ رَحِمَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی .
٥١٩٧: ابن عون نے محمد سے روایت کی کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا زمینوں کی ملکیت ہمارے اختیار میں ہے۔ ان آثار سے دلالت مل گئی کہ تمام زمینوں کی ملکیت مسلمان حکمران کو حاصل ہے ان کے ہاتھ سے اس وقت نکلے گی جب وہ اپنی صوابدید کے مطابق اس کی آبادکاری اور بہتری کے لیے مسلمانوں کے حوالے کریں گے۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔
امام طحاوی (رح) کا تبصرہ : ان آثار سے دلالت مل گئی کہ تمام زمینوں کی ملکیت مسلمان حکمران کو حاصل ہے ان کے ہاتھ سے اس وقت نکلے گی جب وہ اپنی صوابدید کے مطابق اس کی آبادکاری اور بہتری کے لیے مسلمانوں کے حوالے کریں گے۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔
اس باب میں امام طحاوی (رح) کا رجحان امام ابوحنیفہ (رح) کے قول کی طرف ہے اس کو دلائل نقلیہ اور نظریہ سے اچھی طرح واضح کیا ہے کہ زمین افتادہ حاکم کی اجازت سے آبادکار کی ملکیت بنے گی اپنی مرضی سے قبضہ کر کے آباد کرنے سے اس کی ملکیت نہ بنے گی۔ (مترجم)