hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5204

.

الطحاوي

5204
Al Tahawi
۵۲۰۳ : مَا قَدْ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا الْقَوَارِیْرِیُّ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِلْبَرَائِ یَا أَبَا عُمَارَۃَ وَلَّیْتُمْ یَوْمَ حُنَیْنٍ ؟ .فَقَالَ : لَا وَاللّٰہِ، مَا وَلَّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَلٰـکِنْ وَلَّیْ سَرَعَانُ النَّاسِ ، تَلَقَّتْہُمْ ہَوَازِنُ بِالنَّبْلِ ، وَلَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ عَلَی بَغْلَتِہِ الْبَیْضَائِ ، وَأَبُوْ سُفْیَانَ بْنُ الْحَارِثِ آخِذٌ بِلِجَامِہَا ، وَہُوَ یَقُوْلُ أَنَا النَّبِیُّ لَا کَذِبْ ، أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ .
٥٢٠٣: ابو اسحاق نے بیان کیا کہ ایک آدمی نے حضرت براء (رض) سے کہا اے ابو عمارہ ! تم حنین کے دن شکست کھا کر بھاگے ؟ انھوں نے جواب دیا نہیں اللہ کی قسم ! جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میدان سے نہیں بھاگے۔ لیکن جلد باز لوگ بھاگے۔ ان کو ہوازن نے تیروں سے آلیا۔ واقعۃً میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سفید خچر پر سوار پایا جبکہ ابو سفیان بن حارث (رض) خچر کی لگام تھامے ہوئے تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان مبارک پر یہ کلمات تھے میں نبی ہوں اس میں جھوٹ نہیں۔ میں عبدالمطلب کا بیٹا (پوتا) ہوں (یعنی بزدل نہیں) ۔
تخریج : بخاری فی الجہاد باب ٦١‘ ترمذی فی الجہاد باب ١٥‘ مسند احمد ٤؍٢٨٩۔