۵۲۱۳ : وَحَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا عُمَرُ بْنُ یُوْنُسَ ، عَنْ عِکْرَمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ اِیَاسُ بْنُ سَلْمَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ أَبِیْ، قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حُنَیْنًا ، فَذَکَرَ حَدِیْثًا طَوِیْلًا فِیْہِ فَمَرَرْتُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُنْہَزِمًا وَہُوَ عَلَی بَغْلَتِہِ الشَّہْبَائَ۔
٥٢١٣: ایاس بن سلمہ کہتے ہیں کہ میرے والد نے بیان کیا کہ ہم نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت میں غزوہ حنین میں شرکت کی پھر انھوں نے طویل روایت بیان کی۔ اس روایت میں یہ بھی مذکور ہے کہ غزوہ حنین میں بھاگتے ہوئے میرا گزر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے ہوا جبکہ آپ اپنے شہباء نامی خچر پر سوار تھے۔