۵۲۲۷ : حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : سَمِعْت مُعَاوِیَۃَ بْنَ صَالِحٍ یُحَدِّثُ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ زِیَادُ بْنُ نُعَیْمٍ أَنَّہٗ سَمِعَ أَبَا کَبْشَۃَ یُحَدِّثُ صَاحِبَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ : عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْخَیْلُ مَعْقُوْدٌ فِیْ نَوَاصِیْہَا الْخَیْرُ ، وَأَہْلُہَا مُعَانُوْنَ عَلَیْہَا ، وَالْمُنْفِقُ عَلَیْہَا کَالْبَاسِطِ یَدَیْہِ بِالصَّدَقَۃِ .
٥٢٢٧: زیاد بن نعیم کہتے ہیں کہ میں نے صحابی ابو کبشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا گھوڑوں کی پیشانیوں میں بھلائی لکھ دی ہے اور ان کو رکھنے والے ان پر مشقت برداشت کرتے رہیں گے۔ ان پر خرچ کرنے والا اس طرح ہے جیسا سخاوت کے دونوں ہاتھ پھیلانے والا ہو۔