۵۲۲۸ : حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ ثَنَا أَبُوْبَکْرِ بْنُ أَبِیْ شَیْبَۃَ ، قَالَ : ثَنَا بَکْرُ بْنُ اِدْرِیْسَ وَابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ الْبَارِقِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْخَیْرُ مَعْقُوْدٌ فِیْ نَوَاصِی الْخَیْلِ .فَقِیْلَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، مِمَّ ذٰلِکَ ؟ قَالَ الْأَجْرُ وَالْغَنِیْمَۃُ اِلَیْ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ وَزَادَ فِیْہِ ابْنُ اِدْرِیْسَ وَالْاِبِلُ عِزٌّ لِأَہْلِہَا ، وَالْغَنَمُ بَرَکَۃٌ .
٥٢٢٨: حضرت عروہ بارقی (رض) نے کہا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بھلائی گھوروں کی پیشانی سے وابستہ ہے۔ آپ سے عرض کیا گیا یاسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ کس طرح ؟ فرمایا قیامت تک ثواب اور مال غنیمت ملتا رہے گا اور ابن ادریس کی روایت میں یہ اضافہ بھی موجود ہے اونٹ اونٹوں والوں کے لیے عزت کا باعث ہیں اور بکریاں برکت کا باعث ہیں۔