۵۲۷۹ : حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ الْأَنْصَارِیُّ قَالَ : ثَنَا أَبِیْ، عَنْ ثُمَامَۃَ قَالَ : قَالَ أَنَسٌ : کَانَتْ لِأَبِیْ طَلْحَۃَ أَرْضٌ فَجَعَلَہَا لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ .فَجَائَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اجْعَلْہَا فِیْ فُقَرَائِ قَرَابَتِک فَجَعَلَہَا لِحَسَّانٍ وَأُبَیُّ ، قَالَ أُبَیٌّ ، عَنْ ثُمَامَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ، وَکَانَا أَقْرَبَ اِلَیْہِ مِنِّیْ .
٥٢٧٩: ثمامہ نے حضرت انس (رض) سے روایت کی ہے کہ ابو طلحہ کے پاس ایک زمین تھی جس کو انھوں نے اللہ تعالیٰ کے لیے وقف کردیا۔ پھر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اپنے قرابت داروں میں تقسیم کر دو تو انھوں نے حضرت حسان و ابی (رض) کو دے دی۔ انس (رض) فرماتے ہیں کہ وہ دونوں ابو طلحہ کے مجھ سے زیادہ قریبی رشتہ دار تھے۔
تخریج : مسند احمد ٣؍١١٥‘ ١٧٤۔