۵۲۸۸ : وَحَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ : أَخَذَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِیْ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا تَمْرَۃً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَۃِ ، فَأَدْخَلَہَا فِیْ فِیْہِ، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کِخْ کِخْ ، أَلْقِہَا أَلْقِہَا ، أَمَا عَلِمْتُ أَنَّا لَا نَأْکُلُ الصَّدَقَۃَ .
٥٢٨٨: حضرت عبدالرحمن بن زیاد سے روایات ہے کہ حسن بن علی (رض) نے صدقہ کی ایک کھجور لے کر اسے اپنے منہ میں ڈال لیا۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کخ۔ کخ۔ اس کو پھینک دو پھینک دو ۔ کیا تم نہیں جانتے کہ ہم صدقہ نہیں کھاتے۔
تخریج : بخاری فی الزکوۃ باب ٦٠‘ الجہاد باب ١٨٨‘ دارمی فی الزکوۃ باب ١٦‘ مسند احمد ٢‘ ٤٠٩؍٤٤٤۔
لغات : کخ کخ۔ یہ ڈانٹ کا کلمہ ہے۔