hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5290

.

الطحاوي

5290
Al Tahawi
۵۲۸۹ : حَدَّثَنَا بَکَّارُ بْنُ قُتَیْبَۃَ وَاِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ بَکْرٍ السَّہْمِیُّ ، عَنْ بَہْزِ بْنِ حَکِیْمٍ ، عَنْ أَبِیْھَاعَنْ جَدِّہٖ، قَالَ : سَمِعْت رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ فِیْ اِبِلٍ سَائِمَۃٍ فِیْ کُلِّ أَرْبَعِیْنَ ابْنَۃُ لَبُوْنٍ ، مَنْ أَعْطَاہَا مُؤْتَجِرًا ، فَلَہٗ أَجْرُہَا ، وَمَنْ مَنَعَہَا فَأَنَا آخِذُہَا مِنْہُ، وَشَطْرَ اِبِلِہٖ ، عَزْمَۃٌ مِنْ عَزَمَاتِ رَبِّنَا ، لَا یَحِلُّ لِأَحَدٍ مِنَّا مِنْہَا شَیْء ٌ .
٥٢٨٩: بہز بن حکیم نے اپنے والد انھوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا۔ چرنے والے اونٹوں میں اس طرح زکوۃ ہے۔ ہر چالیس میں بنت لبون (اونٹ کا تین سالہ بچہ) جس نے اجر کی خاطر دیا اسے اس کا ثواب ملے گا اور جس نے زکوۃ روک لی تو میں اس سے (زبردستی) لے لوں گا اور اونٹوں کا یہ حصہ (زکوۃ ) یہ ہمارے ربّ کے فرائض سے ہے۔ ہمارے (گھرانہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) میں سے کسی کے لیے اس میں سے کوئی چیز جائز نہیں۔
تخریج : ابو داؤد فی الزکوۃ باب ٥‘ نسائی فی الزکوۃ باب ٤‘ ٧‘ دارمی فی الزکوۃ باب ٣٦‘ مسند احمد ٥؍٢‘ ٤۔