hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5292

.

الطحاوي

5292
Al Tahawi
۵۲۹۱ : وَحَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ یُوْنُسَ ، قَالَا : ثَنَا مَعْرُوْفُ بْنُ وَاصِلٍ السَّعْدِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَفْصَۃَ فِیْ سَنَۃِ تِسْعِیْنَ قَالَ ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ فِیْ حَدِیْثِہِ ابْنَۃُ طَلْقٍ تَقُوْلُ : ثَنَا رَشِیدُ بْنُ مَالِکٍ وَأَبُوْ عُمَیْرٍ قَالَ کُنَّا عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَتَی بِطَبَقٍ عَلَیْہِ تَمْرٌ فَقَالَ أَصَدَقَۃٌ أَمْ ہَدِیَّۃٌ فَقَالَ : بَلْ صَدَقَۃٌ ، قَالَ : فَوَضَعَہٗ بَیْنَ یَدَی الْقَوْمِ وَالْحَسَنُ بَیْنَ یَدَیْہِ، فَأَخَذَ الصَّبِیُّ تَمْرَۃً فَجَعَلَہَا فِیْ فِیْہِ، فَأَدْخَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أُصْبُعَہُ وَجَعَلَہُ یَتَرَفَّقُ بِہٖ ، فَأَخْرَجَہَا ، فَقَذَفَہَا ، ثُمَّ قَالَ اِنَّا - آلَ مُحَمَّدٍ - لَا نَأْکُلُ الصَّدَقَۃَ .
٥٢٩١: معروف بن واصل سعدی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حفصہ سے ٩٠ ھ میں سنا ابن ابی داؤد نے اپنی روایت میں ذکر کیا کہ یہ حفصہ بنت طلق ہے وہ کہتی ہیں کہ ہمیں رشید بن مالک اور ابو عمیر (رض) نے بیان کیا کہ ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں موجود تھے آپ کے پاس ایک کھجوروں کا تھال لایا گیا آپ نے دریافت فرمایا کہ یہ صدقہ ہے یا ہدیہ۔ اس نے جواب دیا یہ صدقہ ہے آپ نے اسے لوگوں کے سامنے رکھ دیا جو آپ کے سامنے بیٹھے تھے۔ بچے نے ایک کھجور لے کر منہ میں رکھ لی تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی انگلی اس کے منہ میں ڈالی اور اس سے نرمی اختیار کر کے اسے نکال لیا پھر فرمایا ہم آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صدقہ نہیں کھاتے۔
تخریج : بخاری فی اہبہ باب ٧‘ ترمذی فی الزکوۃ باب ٢٥‘ نسائی فی الزکوۃ باب ٩٨‘ مسند احمد ٣؍٤٩٠۔