۵۳۴۱ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَیْمُوْنٍ قَالَ : ثَنَا الْوَلِیْدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ الْأَوْزَاعِیِّ عَنْ یَحْیَی قَالَ : حَدَّثَنِیْ أَبُوْ سَلْمَۃَ قَالَ : حَدَّثَنِیْ أَبُوْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : لَمَّا فَتَحَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلٰی رَسُوْلِہِ مَکَّۃَ قَتَلَتْ ہُذَیْلٌ رَجُلًا مِنْ بَنِیْ لَیْثٍ بِقَتِیْلٍ کَانَ لَہُمْ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ .قَالَ : فَقَامَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ حَبَسَ عَنْ أَہْلِ مَکَّۃَ الْفِیْلَ وَسَلَّطَ عَلَیْہِمْ رَسُوْلَہُ وَالْمُؤْمِنِیْنَ ، وَاِنَّہَا لَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِیْ وَلَا تَحِلُّ لِأَحَدٍ بَعْدِی وَاِنَّمَا أُحِلَّتْ لِیْ سَاعَۃً مِنْ نَہَارٍ وَاِنَّہَا سَاعَتِیْ ہٰذِہِ حَرَامٌ لَا یُعْضَدُ شَجَرُہَا وَلَا یُخْتَلَی شَوْکُہَا وَلَا یُلْتَقَطُ سَاقِطَتُہَا اِلَّا لِمُنْشِدِہَا .
٥٣٤١: ابو سلمہ نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل کیا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر مکہ کو فتح کردیا تو ہذیل نے بنو لیث کا ایک آدمی مار ڈالا اور یہ قتل اس آدمی کے بدلے کیا جو زمانہ جاہلیت میں بنو ہذیل کا ہوا تھا ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے اہل مکہ سے ہاتھیوں کو دفع کردیا اور اپنے رسول اور ایمان والوں کو مکہ پر غلبہ دیا یہ مکہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں ہوا اور میرے بعد بھی کسی کے لیے حلال نہ ہوگا میرے لیے بھی دن کی ایک گھڑی میں حلال کیا گیا۔ پس بلاشبہ وہ یہی گھڑی ہے جو حرام کی گئی اس کے درخت کو نہ کاٹا جائے گا اور نہ اس کے کانٹے کو توڑا جائے گا اور نہ اس کی گری پڑی چیز کو اٹھایا جائے گا سوائے اس آدمی کے جس کی گم کردہ ہو۔
تخریج : بخاری فی العلم باب ٣٩‘ والشروط باب ١٥‘ مسلم فی الحج ٤٤٧‘ ابو داؤد فی المناسک باب ٨٩‘ والجہاد باب ١٥٦‘ مسند احمد ٢؍٢٣٨‘ ٤؍٣٢٣۔