۵۶۲۹: مَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا یَعْقُوْبُ بْنُ حُمَیْدِ بْنِ کَاسِبٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْعَزِیْزِ بْنُ أَبِیْ حَازِمٍ ، قَالَ : ثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ مَوْلًی لَہُمْ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَبِیْ عَامِرٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَبِیْعُوا الدِّیْنَارَ بِالدِّیْنَارَیْنِ ، وَلَا الدِّرْہَمَ بِالدِّرْہَمَیْنِ .
٥٦٢٩: مالک بن ابی عامر نے عثمان بن عفان (رض) سے روایت کی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک دینار کو دو دینار کے بدلے اور ایک درہم کو دو دراہم کے بدلے مت فروخت کرو۔
تخریج : بخاری فی البیوع باب ٧٩‘ مسلم فی المساقاۃ ٧٨‘ نسائی فی البیوع باب ٤٥‘ ٤٦ مالک فی البیوع ٣٢‘ مسند احمد ٢؍١٠٩‘ ٥؍٢٠٦۔