hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5631

.

الطحاوي

5631
Al Tahawi
۵۶۳۰: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ مَالِکٌ ، أَنَّ حُمَیْدَ بْنَ قَیْسٍ حَدَّثَہٗ ، عَنْ مُجَاہِدٍ الْمَکِّیِّ ، أَنَّ صَائِغًا - ہُوَ عَامِلُ الْحُلِیِّ - سَأَلَ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ : اِنِّیْ أَصُوْغُ ثُمَّ أَبِیْعُ الشَّیْئَ مِنْ ذٰلِکَ بِأَکْثَرَ مِنْ وَزْنِہٖ، وَأَسْتَفْضِلُ مِنْ ذٰلِکَ قَدْرَ عَمَلِیْ.فَنَہَاہُ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ ذٰلِکَ .فَجَعَلَ الصَّائِغَ یُرَدِّدُ عَلَیْہِ الْمَسْأَلَۃَ ، وَیَأْبَاہُ عَلَیْہِ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ ، حَتَّی انْتَہٰی اِلَی دَابَّتِہٖ، أَوْ اِلَی بَابِ الْمَسْجِدِ .فَقَالَ لَہٗ عَبْدُ اللّٰہِ الدِّیْنَارُ بِالدِّیْنَارِ ، وَالدِّرْہَمُ بِالدِّرْہَمِ ، لَا فَضْلَ بَیْنَہُمَا ، ہٰذَا عَہْدُ نَبِیِّنَا اِلَیْنَا ، وَعَہْدُنَا اِلَیْکُمْ .
٥٦٣٠: مجاہد مکی کہتے ہیں کہ ایک زرگر نے عبداللہ بن عمر (رض) سے سوال کیا میں (سونا ‘ چاندی) پگھلاتا ہوں پھر اس میں سے کچھ زیادہ وزن کے بدلے فروخت کرتا ہوں اور اپنے کام و محنت کی مقدار سے زائد لیتا ہوں جناب عبداللہ نے اس کو منع کیا۔ زرگر سوال دھراتا رہا اور آپ انکار فرماتے رہے۔ یہاں تک کہ ابن عمر (رض) مسجد کے دروازے یا اپنے سواری کے جانور تک پہنچ گئے عبداللہ نے اسے فرمایا ۔ دینار کے بدلے دینار۔ درہم بدلے درہم کے ان میں تفاضل جائز نہیں یہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے عہد لیا اور ہم تم سے عہد کر رہے ہیں۔
تخریج : مالک فی البیوع ٣١۔