hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5632

.

الطحاوي

5632
Al Tahawi
۵۶۳۱: وَحَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا عَفَّانَ ، قَالَ : ثَنَا ہَمَّامٌ ، قَالَ : ثَنَا قَتَادَۃُ ، عَنْ أَبِی الْخَلِیْلِ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْمَکِّیِّ ، عَنْ أَبِی الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِیِّ أَنَّہٗ شَہِدَ خُطْبَۃَ عُبَادَۃَ أَنَّہٗ حَدَّثَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ اَلذَّہَبُ بِالذَّہَبِ ، وَزْنًا بِوَزْنٍ ، وَالْفِضَّۃُ بِالْفِضَّۃِ ، وَزْنًا بِوَزْنٍ، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ کَیْلًا بِکَیْلٍ ، وَالشَّعِیْرُ بِالشَّعِیْرِ ، وَلَا بَأْسَ بِبَیْعِ الشَّعِیْرِ بِالتَّمْرِ ، وَالتَّمْرُ أَکْثَرُہُمَا ، یَدًا بِیَدٍ ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ ، مَنْ زَادَ أَوِ اسْتَزَادَ ، فَقَدْ أَرْبٰی .
٥٦٣١: مسلم مکی نے ابوالاشعث صنعانی سے روایت کی ہے کہ وہ عبادہ کے اس خطبہ میں موجود تھے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کیا کہ آپ نے فرمایا سونا سونے کے بدلے برابر وزن سے اور چاندی چاندی کے بدلے برابر وزن سے اور گندم کا ماپ گندم کے برابر ناپ کر اور جو جو کے بدلے برابر ماپ سے اور جو کھجور کے بدلے اور کھجور زیادہ ہو جبکہ دست بدست ہو اور کھجور کھجور کے بدلے اور نمک نمک کے بدلے برابر وزن سے دیا جائے جس نے زیادہ لیا یا زیادہ طلب کیا اس نے سود کا کام کیا۔
تخریج : مسلم فی المساقات ٨٠‘ ٨٢‘ ترمذی فی البیوع باب ٢٣‘ نسائی فی البیوع باب ٤٢‘ ٤٣‘ دارمی فی البیوع باب ٤١‘ مسند احمد ٥؍٢٧١‘ ٣٢٠۔