hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5800

.

الطحاوي

5800
Al Tahawi
۵۷۹۹: فَاِذَا یُوْنُسُ قَدْ حَدَّثَنَا قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ نَافِعٍ الْمَدَنِیُّ عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ الْمَکِّیِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَلَغَہٗ أَنَّ رِجَالًا یَکْرُوْنَ مَزَارِعَہُمْ بِنِصْفِ مَا یَخْرُجُ مِنْہَا وَبِثُلُثِہِ وْبالماذیانات .فَقَالَ فِیْ ذٰلِکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَتْ لَہٗ أَرْضٌ فَلْیَزْرَعْہَا فَاِنْ لَمْ یَزْرَعْہَا فَلْیَمْنَحْہَا أَخَاہُ فَاِنْ لَمْ یَفْعَلْ فَلْیُمْسِکْہَا .
٥٧٩٩: ہشام بن سعد نے ابوالزبیر مکی سے انھوں نے جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اطلاع ملی کہ کچھ لوگ اپنی زمین کو نصف پیداوار یا ثلث یا نالوں کے قریب پیداوار کے بدلے کرائے پر دیتے ہیں۔ تو اس پر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس کی زمین ہے وہ خود کاشت کرے اور اگر وہ کاشت نہیں کرتا تو وہ اپنے بھائی کو بطور عطیہ دے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو اسے روک رکھے۔
تخریج : اخرج بنحوہ مسلم فی البیوع ٩٦‘ مسند احمد ٤؍١٤٢۔