hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5823

.

الطحاوي

5823
Al Tahawi
۵۸۲۲: حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ : ثَنَا أَبُوْبَکْرٍ الْحَنَفِیُّ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ نَافِعٍ عَنْ أَبِیْھَاعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : کَانَتِ الْمَزَارِعُ تُکْرٰی عَلَی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلٰی أَنَّ لِرَبِّ الْأَرْضِ مَا عَلٰی رَبِیْعِ السَّاقِی مِنْ الزَّرْعِ وَطَائِفَۃً مِنْ التِّبْنِ لَا أَدْرِیْ کَمْ ہُوَ ؟ .قَالَ نَافِعٌ : فَجَائَ رَافِعُ بْنُ خَدِیجٍ وَأَنَا مَعَہُ فَقَالَ : اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَعْطَی خَیْبَرَ یَہُوْدًا عَلٰی أَنَّہُمْ یَعْمَلُوْنَہَا وَیَزْرَعُوْنَہَا بِشَطْرِ مَا یَخْرُجُ مِنْ تَمْرٍ أَوْ زَرْعٍ .
٥٨٢٢: نافع نے ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ کھیتیاں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں کرایہ پر دی جاتی تھیں اس شرط پر کہ مالک زمین کو نالہ کے قریب والی کھیتی اور کچھ بھوسہ ملے گا مجھے معلوم نہیں کہ اس کی مقدار کیا تھی۔
نافع کہتے ہیں کہ وہ اچانک رافع (رض) کے پاس آئے اور میں ان کے ساتھ تھا اور کہنے لگے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کی زمین یہود کو نصف کھجور اور کھیتی کے غلہ پر دی کہ وہ کام کریں گے اور کھیتی باڑی کا کام ان کے ذمہ ہوگا۔
تخریج : نسائی فی الایمان باب ٤٥؍٤٦۔