۵۸۲۳: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَوْنٍ الزِّیَادِیُّ وَہُوَ ابْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَوْنٍ قَالَ : ثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ طَہْمَانَ قَالَ : ثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : أَفَائَ اللّٰہُ خَیْبَرَ فَأَقَرَّہُمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَمَا کَانُوْا وَجَعَلَہَا بَیْنَہُ وَبَیْنَہُمْ فَبَعَثَ ابْنَ رَوَاحَۃَ فَخَرَصَہَا عَلَیْہِمْ .
٥٨٢٣: ابوالزبیر نے جابر (رض) سے روایت کی اللہ تعالیٰ نے خیبر کا جو حصہ بطور فئی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیا تو اس کے متعلق جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہود کو اسی طرح برقرار رکھا اور ان کے ساتھ معاہدہ کیا اور عبداللہ بن رواحہ (رض) کو اندازے کے لیے بھیجا تو انھوں نے اندازہ لگایا۔
تخریج : ابو داؤد فی البیوع باب ٣٥‘ ابن ماجہ فی الزکوۃ باب ١٨‘ مالک فی المساقاۃ ١؍٢‘ مسند احمد ٢؍٢٤‘ ٣؍٢٩٦۔