hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5887

.

الطحاوي

5887
Al Tahawi
۵۸۸۶: مَا قَدْ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِیْ عِمْرَانَ قَالَ : ثَنَا عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ التَّیْمِیُّ قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ یَحْیَی الْبَکَّائِ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِابْنِ عُمَرَ اِنِّیْ أُحِبُّک فِی اللّٰہِ .فَقَالَ لَہٗ ابْنُ عُمَرَ لَکِنِّیْ أَبْغَضُک فِی اللّٰہِ لِأَنَّک تَبْغِی فِیْ أَذَانِک أَجْرًا وَتَأْخُذُ عَلَی الْأَذَانِ أَجْرًا .فَقَدْ ثَبَتَ بِمَا ذَکَرْنَا کَرَاہِیَۃَ الْاِسْتِئْجَارِ عَلَی الْأَذَانِ فَالْاِسْتِجْعَالُ عَلَی تَعْلِیْمِ الْقُرْآنِ کَذٰلِکَ أَیْضًا لِأَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ أُمِرَ بِالتَّبْلِیغِ عَنِ اللّٰہِ وَلَوْ آیَۃً مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ وَأَوْجَبَ اللّٰہُ عَلٰی نَبِیِّہِ التَّبْلِیغَ عَنْہُ فَقَالَ یَا أَیُّہَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَبِّکَ وَاِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْت رِسَالَتَہُ وَاللّٰہُ یَعْصِمُک مِنَ النَّاسِ .وَقَدْ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ مِثْلِ ذٰلِکَ أَیْضًا
٥٨٨٦: یحییٰ البکاء سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے ابن عمر (رض) کو کہا مجھے اللہ تعالیٰ کی خاطر تم سے محبت ہے۔ ابن عمر (رض) نے فرمایا مگر میں تم سے اللہ تعالیٰ کی خاطر بغض رکھتا ہوں کیونکہ تم اپنی اذان پر اجرت لیتے ہو ۔ ان روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ اذان پر کسی کو اجرت دے کر رکھنا مکروہ ہے اور قرآن مجید کی تعلیم پر اجارہ یہی حکم رکھتا ہے کیونکہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآن مجید کی ایک بھی آیت کو پہنچا دینے کا حکم فرمایا ہے اور اپنے پیغمبر پر تبلیغ کو فرض فرمایا اور فرمایا اے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو کچھ آپ کے رب کی طرف سے آپ پر اتارا گیا اس کو پہنچا دیں اور اگر آپ ایسا نہ کریں تو آپ نے اپنی رسالت کی تبلیغ نہ کی اور اللہ تعالیٰ آپ کو لوگوں سے محفوظ رکھے گا۔ ” یا ایہا الرسول بلغ ماانزل الیک۔۔۔“ ۔
تبلیغ رسالت کے سلسلہ میں مزید فرمایا :