۵۸۹۸: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ الْأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیْدُ بْنُ أَبِیْ عَرُوْبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیْ طَالِبٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ حَجَّامًا کَانَ یُقَالُ لَہٗ أَبُو طَیْبَۃَ الْحَجَّامُ حَجَمَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَعْطَاہُ أَجْرَہُ وَحَطَّہُ عَنْہُ طَائِفَۃٌ مِنْ غَلَّتِہِ أَوْ وَضَعَ عَنْہُ أَہْلُہُ طَائِفَۃً مِنْ غَلَّتِہِ .فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَلَوْ کَانَ حَرَامًا لَمَا أَعْطَاہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .
٥٨٩٨: ابو طالب نے عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت کی ہے ایک حجام کا نام ابو طیبہ الحجام تھا اس نے آپ کو سینگی لگائی تو آپ نے اس کو اس کی مزدوری عنایت فرمائی اور اس کے خراج میں سے کچھ حصہ کم کردیا یا اس کے مالکوں نے اس سے خراج کا کچھ حصہ کم کردیا۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں اگر یہ حرام ہوتی تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو عنایت نہ فرماتے۔