۵۹۴۴: مَا حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ بْنُ قَعْنَبٍ الْقَعْنَبِیُّ قَالَ : ثَنَا مَالِکٌ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ أَنَّ ثَابِتَ بْنَ الضَّحَّاکِ کَانَ وَجَدَ بَعِیْرًا فَقَالَ لَہٗ عُمَرُ عَرِّفْہُ فَعَرَّفَ ذٰلِکَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ جَائَ اِلَی عُمَرَ .فَقَالَ : قَدْ شَغَلَنِیْ عَنْ صَنْعَتِیْ فَقَالَ لَہٗ عُمَرُ : انْزِعْ خِطَامَہُ ثُمَّ أَرْسِلْہُ حَیْثُ وَجَدْتَہُ
٥٩٤٤: سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ ثابت بن ضحاک (رض) نے ایک اونٹ پایا ان کو حضرت عمر (رض) نے فرمایا اس کی تشہیر کرو۔ انھوں نے تین مرتبہ تشہیر کی پھر وہ حضرت عمر (رض) کی خدمت میں آئے اور کہنے لگے اس نے تو مجھے میرے کام سے مشغول کردیا حضرت عمر (رض) نے فرمایا اس کی مہار کھینچ دو پھر اس کو تم نے جہاں پایا تھا وہیں چھوڑ دو ۔